حادثہ جان کاہ
بہت افسوس کے ساتھ یہ سطور قلمبند کررہا ھوں کہ آج ۲۴/جمادی الثانی ۱۴۴۳ھ مطابق ۲۸/جنوری ۲۰۲۲ع بروز جمعہ قبل نماز ِجمعہ

خانوادہ نعیمیہ کے چشم وچراغ، خانقاہ نعیمیہ بہرائچ،یوپی، کے موجودہ مسند نشین عارف بااللہ حضرت مولانا سید شاہ ظفر احسن بہرائچی متعنا اللہ بطول حیاتھم کی ہمشیرہ عزیزہ بریرہ خاتون زوجہ مرحوم سید اقبال جعفری صاحب (سکونت پذیر احاطہ درگاہ سید سالار مسعود غازی، شہر بہرائچ) کا بقضاء الٰہی انتقال ہو گیا ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون *مرحومہ سید شاہ اعزاز الحسن صاحب بہرائچیؒ کی دختر نیک اختر تھیں، آپ کی شادی پرتاب گڑھ کے سید اقبال جعفری صاحب سے ہوئی، جعفری صاحب انجینئر تھے، بعد میں آپ کو بلاک میں سکریٹری کی ملازمت مل گئی تھی، افسوس جعفری صاحب کی زندگی نے زیادہ دیر تک وفا نہیں کی اور دوران ملازمت آپ کا انتقال ہوگیا، مرحومہ کی تین بیٹیاں ہیں، بیٹے نہیں ہیں، مرحومہ پرائمری اسکول میں اردو ٹیچر تھیں، مرحومہ بہت مہمان نواز، ہردلعزیز، ہمدرد ، ایک نیک اور دعاگو خاتون تھیں۔ جوانی میں ہی بیوہ ہوجانے کے بعد مرحومہ نے تمام مشکلات کا بڑی ہمت سے سامنا کرکے اپنے بچوں کو پالا۔ اور بے انتہا صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔*

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

جملہ احباب ومتعلقین سے عموماً وخانقاہ نعیمیہ کے متوسلین سے خصوصاً گذارش ہے کہ مرحومہ کی مغفرت وترقی درجات نیز پس ماندگان کی صبر جمیل کے لئے دعاء فرمائیں۔
والسلام
شریک ِ غم
مقیت احمد قاسمی گونڈوی
28/01/2022

Design a site like this with WordPress.com
Get started